آفتاب قرشی ٹی 20 ٹورنامنٹ ، عامر کیبلز نے گروپ میچ میں لاہور شاہین کو شکست دے دی

آفتاب قرشی ٹی 20 ٹورنامنٹ ، عامر کیبلز نے گروپ میچ میں لاہور شاہین کو شکست دے ...

لاہور (سٹاف رپورٹردوسری آفتاب قرشی T-20 ویٹرنز کلب کرکٹ لیگ کے گروپ بی کا میچ سابقہ چیمپئن عامرکیبلز اور لاہور شاہین کے درمیان ریس کورس پارک کرکٹ گراﺅنڈ پر کھیلا گیا۔ عامر کیبلز کے کپتان سلیم ملک نے ٹاس جیت کر مخالف ٹیم کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی۔ لاہور شاہین نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 کھلاڑیوں کے نقصان پر 105 رنز بنائے۔ شوکت علی جونیئر نے 28، محمد ارشد 18، عامر بٹ 16 اورنور عرفان نے 17 رنز ناٹ آﺅٹ بنائے۔ عامر کیبلز کی طرف سے شاندار باﺅلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے جمشید سلمان نے 4/11، خالد حبیب 3/19 اور اکبر علی نے 2/9 وکٹ حاصل کیں۔

 جواب میں عامر کیبلز نے 14.4 اوورز میں 2کھلاڑیوں کے نقصان پر مطلوبہ سکور پورا کرلیا۔ عامر الیاس بٹ نے 12، عامر منظور 14، دستگیر بٹ 51 رنز ناٹ آﺅٹ اور افضل شاہ نے 16 رنز ناٹ آﺅٹ بنائے۔ لاہور شاہین کے کپتان شوکت علی نے 2/15 وکٹ حاصل کیں۔ یاد رہے کہ گروپ بی میں عامر کیبلز، گولڈن ایگلز، ترک پلاسٹ، لاہور محمڈن ، آشیانہ بوائز اور لاہور شاہین کی ٹیمیں شامل ہیں جو کہ ایک دوسرے کے مدمقابل ایکشن میں دکھائی دیں گی۔ جاوید اشرف، عرفان دلشاد امپائر جبکہ خالد وحید سکورر تھے۔ میچ کے اختتام پر سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم سلیم ملک نے جمشید سلمان کی شاندار باﺅلنگ پر انہیں میچ آف دی میچ کا انعام دیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...