آئی سی سی ورلڈ لیگ ڈویژن تھری ٹورنامنٹ23 اکتوبر کو شروع ہوگا

آئی سی سی ورلڈ لیگ ڈویژن تھری ٹورنامنٹ23 اکتوبر کو شروع ہوگا


دبئی (اے این این )آئی سی سی ورلڈ کرکٹ لیگ ڈویژن تھری ٹورنامنٹ23 سے30 اکتوبر تک ملائیشیا میں کھیلا جائے گا ۔ ٹورنامنٹ میں نیپال، یوگینڈا، امریکہ ، برمودہ ، میزبان ملائیشیا ، اور سنگاپور کی ٹیمیں شرکت کریں گی ۔ ٹورنامنٹ کا پہلا میچ23 اکتوبر کو نیپال اور یوگینڈا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا ۔ اسی روز مزید دو میچ اور بھی کھیلے جائیں گے ۔ دوسرا میچ امریکہ اور برمودہ کی ٹیموں کے درمیان ہوگا جبکہ تیسرا اورآخری میچ میزبان ملائیشیا اور سنگاپور کی ٹیموں کے مابین ہوگا ۔ ٹورنامنٹ میں 24 اکتوبر کو مزید تین میچ کھیلے جائیں گے ۔ 25 اکتوبر کو ٹورنامنٹ میں ٹیموں کے آرام کا دن ہوگا ۔26 اور 27 اکتوبر کو بھی تین تین میچ شیڈول ہیں۔28 اکتوبر کو بھی ٹیموں کے آرام کا دن ہے جبکہ 29 اکتوبر کو مزید تین میچ شیڈول ہیں ۔ 30 اکتوبر کو تیسری چوتھی اور 5 ویں پوزیشن کے میچز کے ساتھ ساتھ فائنل بھی کھیلا جائے گا ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...