ڈی جی سپورٹس بورڈ کا کبڈی ورلڈ کپ کی تیاریوں کا جائزہ لیا

ڈی جی سپورٹس بورڈ کا کبڈی ورلڈ کپ کی تیاریوں کا جائزہ لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سپورٹس رپورٹر) ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب عثمان انور نے ورلڈ کبڈی لیگ اور کبڈی ورلڈ کپ2014ء کی تیاریوں کے سلسلے میں جاری تربیتی کیمپ کا جمعرات کے روز دورہ کیا اور کھلاڑیوں کی پریکٹس دیکھی ، سپورٹس بورڈپنجاب کے زیر اہتمام پنجاب سٹیڈیم میں تربیتی کیمپ لگایا گیا ہے ، ڈی جی سپورٹس پنجاب عثمان انور نے گزشتہ روز کیمپ کا دورہ کیا انہوں نے کھلاڑیوں کی پریکٹس دیکھی بعدازاں ان سے ملاقات بھی کی اور کھلاڑیوں سے کیمپ میں فراہم کی گئی سہولیات کے بارے میں بھی دریافت کیا ، کھلاڑیوں نے سپورٹس بورڈپنجاب کی طرف سے فراہم کی گئی سہولیات پر اظہار اطمینان کیا۔اس موقع پرمیڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی سپورٹس پنجاب عثمان انور نے کہا کہ ہمیں اپنے نوجوانوں پر فخر ہے جنہوں نے بہت کم عرصہ میں اپنے روایتی کھیل کبڈی میں بین الاقوامی سطح پر اپنی پہچان بنالی ہے اب دنیا میں پاکستان کبڈی کے حوالے سے بھی معروف ہو گیاہے ہمارے نوجوانوں میں بہت ٹیلنٹ ہے جس کو سپورٹس بورڈ پنجاب نے پالش کیا جس کی وجہ سے عالمی سطح پر کبڈی کے کھیل میں پاکستان ایک اہم ملک کی حیثیت اختیار کرچکاہے انہوں نے کہا کہ ورلڈ کبڈی لیگ کے جاری مقابلوں میں سپورٹس بورڈ پنجاب کی کبڈی ٹیم لاہور لائنز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور ہمیں امید ہے کہ فائنل بھی پاکستان ہی جیتے گا اس کے علاوہ دسمبر میں کبڈی ورلڈ کپ شروع ہو رہا ہے، سپورٹس بورڈ پنجاب نے ابھی سے تیاریاں شروع کردی ہیں یہ تربیتی کیمپ اس سلسلے کی اہم کڑی ہے ہم کھلاڑیوں کو پریکٹس کیلئے عالمی معیار کی سہولتیں فراہم کررہے ہیں کھلاڑیوں کو چاہیے کہ وہ ملکی وقار کو بلند کرنے کیلئے سخت محنت کریں اور ماضی کی طرح مستقبل میں بھی ملک کا نام روشن کریں ۔ڈی جی سپورٹس پنجاب عثمان انور نے کہا کی یہ خوشی کا مقام ہے کہ 18سال بعد پاکستان کو میگا ایونٹس کی میزبانی ملی ہے، ورلڈ کبڈی لیگ کا سیمی فائنل اور فائنل جبکہ کبڈی ورلڈ کپ کا سیمی فائنل پاکستان میں منعقدہو رہا ہے غیرملکی ٹیمیں پاکستان آئیں گی جس سے کھیلوں کی سرگرمیاں پاکستان میں بحال ہونگی ایسے میں ہمارے کھلاڑیوں کی ذمہ داریاں مزیدبڑھ گئی ہیں اس لئے وہ بھر پور محنت کریں اور یہ مقابلے پاکستان کا نام کریں،اس موقع پر لاہور لائنز کے منیجر وقاص اکبر اور میڈیا منیجر عبدالرؤف روفی موجود تھے۔