آسٹریلیا آئندہ ماہ بھارتی ہاکی ٹیہم کی میزبانی کرے گا

آسٹریلیا آئندہ ماہ بھارتی ہاکی ٹیہم کی میزبانی کرے گا

سڈنی (اے پی پی) آسٹریلیا آئندہ ماہ بھارت کے خلاف چار ہاکی ٹیسٹ میچوں کی سیریز کی میزبانی کرے گا۔ ہاکی آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو کیم وال نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ آسٹریلیا اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان ہاکی کے مقابلے ہمیشہ ہی سنسنی خیز رہے ہیں، ہماری کوشش ہو گی کہ اس سیریز کو سالانہ بنیادوں پر منعقد کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ٹیموں کے درمیان اس سیریز کو ریگولر بنانے کیلئے ہماری ہاکی انڈیا حکام سے بات چیت جاری ہے جلد ہی اسے حتمی شکل دی جائے گی۔ بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ہاکی ٹیسٹ 4 نومبر، دوسرا میچ 5 نومبر، تیسرا میچ 8 نومبر جبکہ چوتھا اور آخری میچ 9 نومبر کو کھیلا جائے گا۔ چاروں میچز پرتھ ہاکی سٹیڈیمز میں کھیلے جائیں گے۔   

مزید : کھیل اور کھلاڑی