ملائیشیا کا ایشین گیمز میں جیتا ہوا طلائی تمغہ واپس کرنے سے انکار

ملائیشیا کا ایشین گیمز میں جیتا ہوا طلائی تمغہ واپس کرنے سے انکار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


انچیون (سپورٹس ڈیسک) ملائیشیا نے جنوبی کوریا میں جاری سترہویں ایشین گیمز میں جیتا ہوا طلائی تمغہ واپس دینے سے انکار کر دیا۔ ملائیشین ایتھلیٹ تائی چیو نے ووشو ایونٹ میں ملک کیلئے طلائی تمغہ جیتا تھا لیکن ان کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کی وجہ سے آرگنائزرز نے انہیں طلائی تمغہ واپس کرنے کی ہدایت کی تھی لیکن ملائیشین ایتھلیٹ نے تمغہ واپس کرنے سے انکار کر دیا۔ اولمپک کونسل آف ایشیا نے کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت سے تمغہ واپس لینے کے حوالے سے با ضابطہ طور پر اپیل دائر کر دی ہے، اپیل کے فوراً بعد عدالت نے جنوبی کوریا میں جاری ایشین گیمز میں ڈوپ ٹیسٹ کے معاملے کا جائزہ لینے کیلئے ایک خصوصی یونٹ قائم کر دیا ہے جو اس مسئلے کا جائزہ لے گا اور 24 گھنٹوں میں فیصلہ سنائے گا۔ او سی اے حکام کا کہنا ہے کہ اگر عدالت نے ملائیشین ایتھلیٹ کو تمغہ رکھنے کا حق دیا تو ہم اس کی مخالفت نہیں کریں گے۔