مشکوک باﺅلنگ ایکشنز کی جان کیلئے برسبین اور چنائی میں مراکز قائم کرنے کی منظوری

مشکوک باﺅلنگ ایکشنز کی جان کیلئے برسبین اور چنائی میں مراکز قائم کرنے کی ...

 دبئی (سپورٹس ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے غیر قانونی مشکوک باﺅلنگ ایکشنز کی جانچ پڑتال کیلئے برسبین اور چنائی میں مراکز قائم کرنے کی منظوری دے دی۔ مشکوک باﺅلنگ ایکشن کے حامل باﺅلرز کیلئے اب کارڈف میٹرو پولیٹن یونیورسٹی سمیت برسبین آسٹریلیا اور چنائی بھارت میں ایکشن کی جانچ کیلئے سہولت دستیاب ہو گی۔ آئی سی سی نے رواں سال مشکوک باﺅلرز کی زیادہ شکایات ملنے کی وجہ سے دو نئے مراکز قائم کرنے کی منظوری دی ہے۔ جمعرات کو آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق دو نئے مراکز میں سسٹم کو آپریٹ کرنے کیلئے ماہر شخصیات کی خدمات لی جائیں گی جو باﺅلرز کے ایکشنز کی جانچ کریں گے۔ آئی سی سی جنرل مینجر آف کرکٹ جیف ایلرڈائس نے کہا ہے کہ ہمیں دو نئے مراکز قائم کرنے پر خوشی ہے۔

ان مراکز سے ہمیں غیر قانونی باﺅلنگ ایکشنز کے ایشو کو بہتر طریقے سے منظم کرنے میں مدد ملے گی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...