انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز آئندہ برس جون میں ہوگی

انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز آئندہ برس جون میں ہوگی

لندن(اے این این )انگلینڈ اور نیوزی لینڈکی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ،5 ایک روزہ اور اےک ٹوئنٹی 20میچ پر مشتمل سیریز اگلے برس مئی جون میں کھیلی جائے گی ۔ اس سیریز میں شرکت کے لئے نیوزی لینڈ کی ٹیم انگلینڈ کا دورہ کرے گی۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم دورہ کا آغاز پریکٹس میچ سے کرے گی۔ یہ میچ 8 سے 11مئی تک کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا پریکٹس میچ 14 سے 17 مئی تک کھیلا جائے گا ۔ دو پریکٹس میچز پر مشتمل سیریز مکمل ہونے کے بعد انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا آغاز ہوگا ۔ پہلا ٹیسٹ میچ 21سے 25 مئی تک کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ٹیسٹ میچ 29 مئی سے 2جون تک کھیلا جائے گا ۔دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز مکمل ہونے کے بعد دونوںٹیموں کے درمیان 5 ایک روزہ میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی تاہم ایک روزہ سیریز کی تیاری کے لئے نیوزی لینڈ کی ٹیم ایک اور پریکٹس میچ کھیلے گی۔ یہ پریکٹس میچ 6 جون کو کھیلا جائے گا ۔ جس کے بعد ایک روزہ سیریز کا آغاز ہوگا ۔ پہلا ایک روزہ میچ 9 جون، دوسرا ایک روزہ میچ 12جون، تیسرا ایک روزہ میچ 14جون، چوتھا ایک روزہ میچ 17 جون، سیریز کا 5 اور آخری ایک روزہ میچ 20 جون کو کھیلا جائے گا ۔ ایک روزہ سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان واحد ٹوئنٹی 20میچ بھی شیڈول ہے جو کہ 23 جون کو کھیلا جائے گا ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی