قومی خواتین فٹبال ٹیم کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ اختتام پذیر

قومی خواتین فٹبال ٹیم کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ اختتام پذیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی)ساف ویمن فٹبال چمپئن شپ کی تیاری کے سلسلہ میں قومی فٹبال ٹیم کی خواتین کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ جناح سٹیڈیم میں اختتام پذیر ہوگیا ۔ تربیتی کیمپ میں36 کھلاڑیوں نے حصہ لیا جن کو کوچ نجیب اللہ نجمی نے تربیت دی ،ساف ویمن فٹبال چمپئن شپ 11 نومبر سے 22 نومبر تک جناح سٹیڈیم میں کھیلی جائےگی جس میں 8 ممالک کی ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں پاکستان سمیت، بھارت، بنگلہ دیش، افغانستان، مالدیپ، نیپال، سری لنکا اور بھوٹان شامل ہیں۔