ایشین گیمز کبڈی ، پاکستان کو سیمی فائنل میں ایران کے ہاتھوں شکست

ایشین گیمز کبڈی ، پاکستان کو سیمی فائنل میں ایران کے ہاتھوں شکست

                 انچیون(اے پی پی) پاکستانی ٹیم سترہویں ایشین گیمز مینز کبڈی ایونٹ کے سیمی فائنل میں ایران کے ہاتھوں شکست کے بعد طلائی تمغے کی دوڑ سے باہر ہو گئی۔ انچیون، جنوبی کوریا میں جاری میگا گیمز مینز کبڈی ایونٹ میں جمعرات کو کھیلے گئے دوسرے سیمی فائنل میچ میں پاکستان کا مقابلہ ایران سے تھا، ایران کی ٹیم نے شاندار کھیل کی بدولت پاکستان کو 14 کے مقابلے میں 25 پوائنٹس سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا، شکست کے بعد پاکستانی ٹیم طلائی تمغے کی دوڑ سے باہر ہو گئی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی