اب شاہ رخ نے عامر خان کو آدھا اداکار کہہ ڈالا

اب شاہ رخ نے عامر خان کو آدھا اداکار کہہ ڈالا

ممبئی (این این آئی)خبریں تھیں کہ شاہ رخ خان اور عامر خان کے اختلافات ختم ہو چکے ہیں ، لیکن اطلاعات ہیں کہ ان کے درمیان سرد جنگ ختم نہیں ہو پائی اور تازہ ترین واقعہ میں کنگ خان نے عامر کو آدھا اداکار قرار دیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ان دونوں کے درمیان سیز فائر شائد ہی ہو پائے ، کیونکہ الفاظ کی جنگ کا موقع کوئی ضائع نہیں کرتا۔ یہ موقع شاہ رخ کی فلم ہیپی نیو ایئر کی فلم بندی کے دوران آیا ، جب کسی پرانی فلم سے گانا لینا پڑا۔ شاہ رخ کو جب علم ہوا کہ وہ گانا عامر کی فلم بلاک بسٹر ، تھری ایڈیٹس سے لیا گیا ہے تو اس نے کہا کہ ،”اتنے بڑے بڑے سٹارز سٹیج پہ کھڑے ہیں ، یہ آدھے ہیرو کا سانگ کیوں گایا؟“مبصرین کا کہنا ہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ کنگ خان نے اس کے بارے میں اس طرح کے ریمارکس دئیے ہوں ، اس سے پہلے بھی کئی بار ایسا ہوا ہے ، اور تازہ ترین ریمارکس کو محض مذاق سے تعبیر نہیں کیا جا سکتا۔

مزید : کلچر