ووٹرز کو مائل کرنے والے عامر خان خود ووٹ نہیں ڈال سکیں گے

ووٹرز کو مائل کرنے والے عامر خان خود ووٹ نہیں ڈال سکیں گے

ممبئی (این این آئی)بالی وڈ کے معروف اداکار عامر خان سماجی موضوعات پر بات کرنے اور اپنے سیاسی نظریات کے اظہار کے لیے بھی جانے جاتے ہیں۔اور اسی لیے شاید عامر خان بھارتی الیکشن کمیشن کے برانڈ ایمبیسڈر ہیں اور تمام اشتہارات میں ووٹروں سے ووٹ ڈالنے کی اپیل کرتے نظر آتے ہیں۔ تاہم اس بار وہ بذات خود ریاست مہاراشٹر میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں ووٹ نہیں ڈال سکیں گے۔واضح رہے کہ کچھ ہی دنوں میں 15 اکتوبر کو مہاراشٹر اسمبلی کے لیے انتخابات ہوں گے اور اطلاعات کے مطابق اس دن عامر خان ممبئی میں موجود نہیں ہوں گے۔عامر نے افسوس ظاہر کرتے ہوئے کہا: ’میں پہلے سے طے پروگرام کی وجہ اس دن امریکہ میں ہوں گا۔ مجھے بہت افسوس ہے لیکن میں مجبور ہوں۔عامر خان بھارتی الیکشن کمیشن کے برانڈ ایمبیسڈر ہیں-

دوسری جانب سماجی مسائل سے متعلق عامر خان کا ٹی وی شو ’ستیہ مے و جیتے‘ کا دوسرا سیزن پانچ اکتوبر سے شروع ہو رہا ہے لیکن عامر اس کے پرومشن شوز میں بھی نظر نہیں آ رہے ہیں۔اس بار ان کے شو کا تھیم ’ممکن ہے‘ ہے۔

 بھارت کے ایک اہم اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے شو کے ڈائرکٹر ستیہ جیت بھٹکل نے کہا کہ ’تھیم کو ذہن میں رکھتے ہو پرموز بنائے گئے ہیں اور اس میں ’ممکن ہے‘ کے تصور کو اجاگر کرنے کے لیے عامر کی بہت زیادہ ضرورت محسوس نہیں ہوئی اس لیے انھیں اس میں شامل نہیں کیا گیا ہے اور فوکس موضوع پر رکھا گیا ہے۔

مزید : کلچر


loading...