خواتین مزاحیہ فنکاروں کی مقبولیت میں اضافہ

خواتین مزاحیہ فنکاروں کی مقبولیت میں اضافہ

لندن (این این آئی)سارہ ملیکن کی چھوٹے پردے پر کامیابی ان کی لائیو باکس آفس مقبولیت بھی بڑھا رہی ہے-خواتین مزاحیہ فنکاروں کی مقبولیت میں اضافہ ہو رہا ہے، شائقین میرانڈا ہارٹ اور سارہ میلیکن کی لائیو پرفارمنس بے حد پسند کر رہے ہیں۔ٹکٹ ماسٹر کی نئی رپورٹ کے مطابق برطانوی باکس آفس میں خواتین کامیڈینز کا حصہ اب 14 فیصد ہے لیکن 2000 میں صرف دو فیصد ہی تھا۔گذشتہ پانچ برسوں میں میرانڈا ہارٹ اور سارہ میلیکن کی مقبولیت کافی بڑھی ہے۔رپورٹ کے مطابق لی ایونز سب سے مقبول کامیڈین رہے اور میرانڈا ہارٹ سب سے مقبول خاتون کامیڈین رہی جبکہ ڈان فرنچ تیسرے نمبر پر رہے۔برطانیہ کے سب سے مقبول ترین کامیڈینزمیں لی ایونز‘ مائیکل میک انٹائر‘. پیٹر کے‘. جان بشپ اور جمی کارشامل ہیں-

مزید : کلچر