شالیمار تھیٹر میں قانون کے مطابق ڈرامے پیش کئے جاتے ہیں،ملک طارق

شالیمار تھیٹر میں قانون کے مطابق ڈرامے پیش کئے جاتے ہیں،ملک طارق
 شالیمار تھیٹر میں قانون کے مطابق ڈرامے پیش کئے جاتے ہیں،ملک طارق
کیپشن: malik tariq

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (فلم رپورٹر) شالیمارتھیٹرکے روح رواں اورپروڈیوسرملک طارق نے کہا ہے کہ میں باقاعدگی سے کنٹونمنٹ بورڈ کے قوانین کی پابندی کرتا ہوں۔ تھیٹرکا ماہانہ ٹیکس ، سکرپٹ کی منظوری سمیت دیگرضروری کام قوائد وضوابط کے مطابق کئے جاتے ہیں۔ ہمارے ہاں معیاری ڈرامے پیش کئے جاتے ہیں اوراب فیملیز کی کثیرتعدا د ڈرامہ دیکھنے کیلئے ہمارے تھیٹر کارخ کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرے نادان دوست یہ بات جان لیں کہ ملک بھر میں کنٹونمنٹ بورڈ کے اپنے قوانین ہیں جس کے مطابق کام کیا جاتاہے۔ میرا تھیٹرکنٹونمنٹ کی حدود میں واقعہ ہے اس لئے میں باقاعدگی سے تھیٹرکا طے شدہ ٹیکس اداکرتاہوں، چاہے میرے تھیٹرمیں ڈرامہ ہویا نہ ہو۔ اس کے علاوہ سکرپٹ کی منظوری اور سنسرریہرسل باقاعدگی سے ہوتی ہے اورکنٹونمنٹ بورڈ کی ایک ٹیم اس سلسلہ میں تھیٹرمیں موجود ہوتی ہے۔ انہوں نے مزید بتایاکہ چند روزقبل محکمہ ایکسائز کی جانب سے ایک ٹیم ٹیکس کی وصولی کیلئے ہمارے پاس آئی تھی لیکن کنٹونمنٹ بورڈ کے وکیل کی جانب سے ہمیں ایک خط موصول ہوا ہے کہ اس حدود کا ٹیکس صرف کنٹونمنٹ بورڈ وصول کرسکتا ہے۔ جہاں تک میری بات ہے تومجھے صرف قوانین کے مطابق کام کرنا ہے۔ چاہے ایکسائز والے ٹیکس لیں یا کنٹونمنٹ بورڈ۔ میرے پاس اب تک کی تمام ادائیگیوں کی رسیدیں موجود ہیں۔ اس لئے بلاوجہ شورشرابا کرنے والوں کوہوش کے ناخن لینے چاہیے ہیں۔

مزید :

کلچر -