انجلینا جولی کا شوہر بریڈپٹ کے لئے گھڑی کا تحفہ ، قیمت 20 لاکھ پاﺅنڈ

انجلینا جولی کا شوہر بریڈپٹ کے لئے گھڑی کا تحفہ ، قیمت 20 لاکھ پاﺅنڈ
انجلینا جولی کا شوہر بریڈپٹ کے لئے گھڑی کا تحفہ ، قیمت 20 لاکھ پاﺅنڈ

  


 ؒلاس اےنجلس(آن لائن )ہالی وڈ کی اداکارہ انجلینا جولی نے اپنے شوہر بریڈ پٹ کو بیس لاکھ پاﺅنڈ کی ایک قیمتی گھڑی کا تحفہ دیا ہے۔ یاد رہے کہ دونوں فنکاروں نے ایک طویل عرصے اکٹھا رہنے کے بعد اگست میں شادی رچائی ہے۔ عالمی میڈیا کئے مطابق اداکارہ نے سوئٹزرلینڈ کی ایک سرکردہ اورقدیم کمپنی کی تیار کردہ یہ گھڑی اپنے شوہر کو دی ہے۔ اس وقت یہ جوڑا مالٹا میں ایک فلم کی شوٹنگ کی غرض سے موجود ہے ، اور اسی ملک میں جولی نے بریڈ کو یہ نایاب گھڑی تحفے میں دی ہے۔ اطلاعات کے مطابق انجلینا کی جانب سے شوہر کے لئے یہ شادی کا تحفہ ہے۔ یہ گھڑی بریڈپٹ کے لئے ایک سر پرائز گفٹ تھی۔

مزید : کلچر


loading...