ڈاکٹر صغرا صدف اور خاقان حیدر غازی کی سربراہی میں پلاک کی ٹیم کامزار وارث شاہ کا دورہ

ڈاکٹر صغرا صدف اور خاقان حیدر غازی کی سربراہی میں پلاک کی ٹیم کامزار وارث شاہ ...
ڈاکٹر صغرا صدف اور خاقان حیدر غازی کی سربراہی میں پلاک کی ٹیم کامزار وارث شاہ کا دورہ

  


لاہور (فلم رپورٹر) مشہور صوفی شاعر حضرت سید وارث شاہؒ کے عرس کے موقع پر پنجاب انسٹیٹیوٹ کی طرف سے مزار وارث شاہؒ کی چادر پوشی کیلئے ڈائریکٹر ڈاکٹر صغرا صدف اور ڈپٹی ڈائریکٹر خاقان حیدر غازی کی سربراہی میں پِلاک کی ٹیم، جس میں رضوان الحسن، احمد امجد غوری، امانت علی، محمد رضوان، علی اکبر، شہزاد احمد، محمد احمد محمود، فیضان امجد، راحیل اور فیاض رفیق شامل تھے، نے مزار سید وارث شاہؒ (جنڈیالہ شیر خان) کا دورہ کیا۔ اس موقع پر جنڈیالہ شیر خان کے رہائشی مشہور شاعر اور ایف۔ ایم۔ 95 ’پنجاب رنگ‘ کے پریزنٹر ویر سپاہی اور ادبی تنظیم ”وارث پرھیا“ کے جنرل سیکرٹری تیمور افغانی نے پِلاک کی ٹیم کو خوش آمدید کہا اور پھر ڈائریکٹر پِلاک ڈاکٹر صغرا صدف نے مزار پر حاضری دے کر چادر پوشی کی اور فاتحہ خوانی کی۔ اس کے بعد ویر سپاہی اور تیمور افغانی نے مزار کے احاطے میں موجود لائبریری اور وارث شاہؒ کے ہاتھ کی لکھی ہوئی دو سو سال پرانی کتاب کا نسخہ بھی دکھایا جو ابھی تک محفوظ تھا۔

مزید : کلچر


loading...