ظفر اقبال نیویارکر کا آڈیو البم ”گلاں پیار دیاں“عید پر ریلیز ہوگا

ظفر اقبال نیویارکر کا آڈیو البم ”گلاں پیار دیاں“عید پر ریلیز ہوگا
ظفر اقبال نیویارکر کا آڈیو البم ”گلاں پیار دیاں“عید پر ریلیز ہوگا

  


لاہور(فلم رپورٹر) امریکہ میں مقیم پاکستانی نژاد گلوکار کی آڈیو البم”گلاں پیار دیاں“عید کے موقع پر پاکستان میں ریلیز ہوگا۔آڈیو البم ”گلاں پیار دیاں“کو میوزک ورلڈ کے بینر تلے نامور پروموٹر خالق چشتی ریلیز کررہے ہیں۔اس آڈیو البم میں ظفر اقبال نیویارکر اور حمیرا چنا کا ڈیوٹ بھی شامل ہے۔”پاکستان“سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے گلوکار نے بتایا کہ مجھے یقین ہے کہ آڈیو البم میں شامل میرے گیتوں کو شائقین موسیقی ضرور پسند کریں گے میںہمیشہ سے پرستاروں کے مزاج کو مد نظر رکھ کر گاتا ہوں۔ظفر اقبال نیو یارکر نے بتایا کہ میری تمام کامیابیاں پرستاروں کی دعاﺅں اور محبت کا نتیجہ ہیں ۔میں اس آڈیو البم کے حوالے سے امریکہ کے علاوہ پاکستان میں بھی ایک تقریب منعقد کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں ۔خالق چشتی کا کہنا ہے کہ میں نے ہمیشہ اعلیٰ اور معیاری کام کو پروموٹ کیا ہے اور مستقبل میں بھی کرتا رہوں گا۔

مزید : کلچر


loading...