لاہور میں جاری تین روزہ ’’پی ایف ڈی سی برائیڈل ویک‘‘ اختتام پذیر

لاہور میں جاری تین روزہ ’’پی ایف ڈی سی برائیڈل ویک‘‘ اختتام پذیر
 لاہور میں جاری تین روزہ ’’پی ایف ڈی سی برائیڈل ویک‘‘ اختتام پذیر

  


لاہور میں جاری تین روزہ ’’پی ایف ڈی سی برائیڈل ویک‘‘ اختتام پذیر

لاہور ( فلم رپورٹر) پاکستان فیشن ڈیزائن کونسل کے زیراہتمام زندہ دل لوگوں کے شہرلاہور میں جاری تین روزہ ’’پی ایف ڈی سی برائیڈل ویک‘‘ مقامی ہوٹل میں گزشتہ روز اختتام پذیر ہوگیا۔ تین روز جاری رہنے والے اس ایونٹ میں فیشن انڈسٹری کے ساتھ ساتھ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد موجود تھی لیکن حسب روایت فلم، ٹی وی اورمیوزک کی اہم شخصیات نہ ہونے کے برابر تھیں۔ برائیڈل ویک کے تینوں روز بین الاقوامی شہرت یافتہ ڈیزائنرحسن شہریار یاسین (ایچ ایس وائی)، کارما، آصفہ اینڈ نبیل اورثناء مسکاٹیا کے عروسی ملبوسات نمائش کیلئے پیش کئے گئے جن کومعروف ماڈل مہرین سید، سنیتا مارشل، فوزیہ، فائزہ انصاری، سیبل، آمنہ الیاس، ظل ہما، دانیہ شیخ، آمنہ بابر، سما شاہ، سونیا نذیر اورناروے سے تعلق رکھنے والی ماڈل صنم بخاری نے ریمپ پرکیٹ واک کرتے ہوئے متعارف کروایا، جبکہ مردوں کے عروسی ملبوسات کے ساتھ ماڈل عبداللہ، محمد، اطہرامین، جہان خالد سمیت دیگرریمپ پرواک کرتے دکھائی دیئے۔ اس موقع پرپاکستان فیشن ڈیزائن کونسل کی روح رواں سحرسہگل نے بتایا کہ پاکستان فیشن انڈسٹری اب بین الاقوامی فیشن ورلڈ تک رسائی حاصل کرچکی ہے۔ ہمارے باصلاحیت فیشن ڈیزائنرز نے جس طرح سے پاکستان کے خوبصورت کلچرکی عکاسی کرتے ہوئے فیشن ورلڈمیں اپنے کام کا لوہامنوایا ہے اس پرسب کوفخر کرنا چاہئے۔ اس مرتبہ بھی فیشن ویک میں حصہ لینے والے ڈیزائنرز نے بہترین انداز کے عروسی ملبوسات تیارکئے تھیجو لوگوں کی توجہ کا مرکز بننے کے ساتھ ساتھ بیرون ممالک میں بھی پسند کئے جائینگے۔

مزید : کلچر


loading...