چائنا اوپن، نڈال اور مرے، پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

چائنا اوپن، نڈال اور مرے، پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

بیجنگ (اے پی پی) رافیل نڈال، اینڈی مرے، ٹامس برڈچ اور گریگور دمتروف پیش قدمی کے سلسلے کو بڑھاتے ہوئے چائنا اوپن ٹینس مینز سنگلز پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔ نوویک جوکووچ مینز ڈبلز پری کوارٹر فائنل میں داخل ہو گئے۔ چین میں جاری ایونٹ میں جمعرات کو کھیلے گئے مینز سنگلز ایونٹ کے دوسرے راؤنڈ میں ہسپانوی ٹینس سٹار اور سابق عالمی نمبر ایک رافیل نڈال نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف جرمن کھلاڑی پیٹر کو سٹریٹ سیٹس میں 6-3 اور 6-4 سے ہرا کر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔ ایک اور میچ میں برطانیہ کے اینڈی مرے نے حریف ارجنٹائن کے کھلاڑی پبلو کیوواس کو 6-2 اور 6-2 سے ہرا کر پری کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کی، جمہوریہ چیک کے ٹامس برڈچ نے وکٹر ٹرائیکی کو ہرا کر لاسٹ 16 میں جگہ بنائی۔ گریگور نے پبلو اندوجر کو زیر کر کے پری کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔

مارین کلک بھی دوسری رکاوٹ عبور کرنے میں کامیاب رہے۔ دوسری جانب مینز ڈبلز پہلے راؤنڈ میں سربین سٹار اور عالمی نمبر ایک نوویک جوکووچ اور کریجی نووچ کو حریف جوڑی کے خلاف واک اوور ملا گیا۔ 

مزید : کھیل اور کھلاڑی