تاجر برادری کی مشاورت سے سلسلہ جاری رہے گا: میاں طارق مصباح

تاجر برادری کی مشاورت سے سلسلہ جاری رہے گا: میاں طارق مصباح

لاہور(کامرس رپورٹر)لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق سینئرنائب صدر میاں طارق مصباح نے کہا ہے کہ پیاف فاؤنڈرز الائنس ٹھوس حکمت عملی اوربہترین ویژن کے تحت تاجر برادری کی خدمت کا فریضہ سرانجام دے رہا ہے اور تاجر برادری کی مشاورت سے یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ تاجروں کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے میاں طارق مصباح نے کہا کہ پیاف فاؤنڈرز الائنس کی کامیابی قابل تحسین ہے اور کے پیچھے مسلسل محنت اور پیاف فاؤنڈرز الائنس کے سینئر رہنماؤں کا بہت زیادہ عمل دخل ہے۔ انہوں نے کہا کہ صنعت و تجارت کی ترقی کے ذریعے ہی پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل کیا جاسکتا ہے، انہوں نے کہا کہ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی نومنتخب قیادت اور ایگزیکٹو کمیٹی ممبران بجلی و گیس کی لوڈشیڈنگ اور صنعت و تجارت کو درپیش مسائل حل کرانے کے لیے پرعزم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیاف فاؤنڈرز الائنس پہلے بھی تاجر برادری کو ساتھ لیکر چلا تھا اور آئندہ بھی ساتھ لیکر چلے گا۔

مزید : کامرس


loading...