پی پی ایم اے کے انتخابات ‘ ظفرسعید چیئرمین منتخب

پی پی ایم اے کے انتخابات ‘ ظفرسعید چیئرمین منتخب

کراچی (اکنامک رپورٹر)پاکستان پلاسٹک مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخا بات برائے سال 2014-15میں ظفر سعید چیئر مین ، اعجاز علی سینئر وائس چیئر مین اور ایس۔ایم۔نعمان وائس چیئرمین منتخب ہو گئے۔ مجلسِ عاملہ میں محمود غزنوی، علی محمد کنجی، سلیم الدین، شکیل احمد، شعیب منشی، شیخ تاج الدین، مستفیض الدین، ایس۔ایم۔طارق اور اخلاق احمد شامل ہیں۔

اس موقع پر سبکدوش ہونے والے چیئرمین شکیل احمد نے نئے عہدیداروں کو مبارکباد پیش کی اور اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

مزید : کامرس


loading...