غربت، بیروزگاری اور مہنگائی بڑے مسائل ہیں:ایس ایم نصیر

غربت، بیروزگاری اور مہنگائی بڑے مسائل ہیں:ایس ایم نصیر

لاہور(کامرس رپورٹر)فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے ریجنل چےئرمین ایس ایم نصیر نے کہا ہے کہ ایس ایم منیر نے اپنی زندگی صنعت وتجارت کی خدمت میں گزاری ہے ہم نے ہمیشہ میرٹ اور اصولوں کی پاسداری کی ہے اور جمہوری اقدار کو فروغ دینے کیلئے کاوشیں کی ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ غربت، بیروزگاری اور مہنگائی بڑے مسائل ہیں ان مسائل کو معاشی کی بدولت ہی حل کیا جاسکتا ہے۔درحقیقت معاشی ترقی ہی ملک کو مسائل کی دلدل سے نکال سکتی ہے مگر اس عمل کی کامیابی کیلئے سب کو کوششیں کرنا ہونگی اور سب کو قربانیاں دینا ہونگی۔انہوں نے کہا کہ حقوق کیلئے جدوجہد کرنا ،اپنے حق کا تحفظ کر نا اور اپنے فرائض کی ادائیگی نیک نیتی سے کرنا ہمارا نصب العین ہے۔ہم اللہ کے فضل پر یقین رکھتے ہیں اور پاکستان کی فلاح و بہبود، عوامی خوشحالی اور صنعت و تجارت کے پہیہ کو چلانے کیلئے ہمیشہ کاوشیں کی ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گئے۔ہمیں پورے پاکستان کی بزنس کمیونٹی کا اعتماد حاصل ہے اور ہم اس بات پر اللہ کے شکر گزار ہیں کہ اتحاد ویگانگت کی بدولت ہی اس مقام پر پہنچے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صنعت وتجارت کی ترقی کے ذریعے ہی پاکستان کو مسائل کی دلدل سے نجات دلائی جا سکتی ہے ،کمزور معیشت کسی بھی حکومت کے منشور کی تکمیل کیلئے سب سے بڑی رکاوٹ ہوتی ہے لہذا مضبوط اور مستحکم معیشت کی بدولت ہی پالیسیوں پر عملدرآمد ممکن ہوتا ہے۔ایس ایم نصیر نے مزید کہا کہ بجلی وگیس کی لوڈ شیڈ نگ ایک بڑا چیلنج ہے اس کے حل کی طرف غور کیا جائے اور اس کے حل کیلئے مثبت اقدامات اٹھانے کی طرف حکومت کی توجہ دلائی جائے ۔

مزید : کامرس