تیزی جاریُ ‘انڈیکس75پوائنٹس اضافے سے30ہزارکی حد عبورکرگیا

تیزی جاریُ ‘انڈیکس75پوائنٹس اضافے سے30ہزارکی حد عبورکرگیا


کراچی(اکنامک رپورٹر) کراچی اسٹاک ایکس چینج میں تیزی کا تسلسل جاری،مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روزجمعرات کوبھی تیزی رہی اور کے ایس ای 100انڈیکس کی30000 کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی ۔سرمایہ کاری مالیت میں مزید24ارب22کروڑ روپے سے زائدکا اضافہ ،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت34.35فیصدزائد جبکہ53.74فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔حکومت مالیاتی اداروں ،مقامی بروکریج ہاؤسز سمیت دیگر انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے آٹوموبائل، بینکنگ ،ٹیلی کام اور فرٹیلائزر سیکٹر میں خریداری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا ۔ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 30151پوائنٹس کی بلند سطح پر بھی ریکارڈ کیا گیا ۔تاہم فروخت کے دباؤ اور پرافٹ ٹیکنگ کے باعث کے ایس ای 100انڈیکس مذکورہ سطح پر برقرار نہ رہ سکا ۔تاہم تیزی کا تسلسل سارا دن جاری رہا ۔مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس74.97پوائنٹس اضافے سے 30071.58پوائنٹس پر بند ہوا ۔مجموعی طور پر 387کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ،جن میں سے 208کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،162کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 17کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا ۔سرمایہ کاری مالیت میں24ارب 22کروڑ15لاکھ 39ہزار 707روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔

جبکہ سرمایہ کار کی مجموعی مالیت بڑھ کر70کھرب4ارب 12کروڑ64لاکھ 53ہزار 645روپے ہوگئی ۔جمعرات کو مجموعی طور پر کاروباری سرگرمیاں16کروڑ84لاکھ 66ہزار 520شیئرز رہیں جو بدھ کے مقابلے میں4کروڑ 30لاکھ 74ہزار840شیئرز زائدہیں ،قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے نیسلے پاک کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت100.00روپے اضافے سے 7700.00روپے اوررفحان میظ کے حصص کی قیمت50.00روپے اضافے سے 11250.00روپے ہوگئی ۔نمایاں کمی مری بریوری کے حصص میں ریکارڈ کی گئی ،جس کے حصص کی قیمت52.56روپے کمی سے1002.94جبکہ شیزان انٹرنیشنل کے حصص کی قیمت39.95روپے کمی سے 915.34روپے ہوگئی ۔جمعرات کوبینک الفلاح کی سرگرمیاں1کروڑ80لاکھ79ہزار 500شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں ،جس کے شیئرز کی قیمت1.12روپے اضافے سے29.63روپے جبکہ دیوان موٹرز کی سرگرمیاں1کرور19لاکھ57ہزار شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں ،جس کے شیئرز کی قیمت43پیسے اضافے سے8.09روپے ہوگئی ۔ کے ایس ای 30انڈیکس 33.29پوائنٹس اضافے سے 20431.13پوائنٹس ،کے ایم آئی 30انڈیکس 28.09پوائنٹس اضافے سے 48836.28جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 87.48پوائنٹس اضافے سے 22073.39پر بند ہوا ۔

مزید : کامرس


loading...