سی این جی اونرز ایسوسی ایشن کا گیس انفراسٹرکچرسیس کے نفاذ کیخلاف عدالت جانیکا فیصلہ

سی این جی اونرز ایسوسی ایشن کا گیس انفراسٹرکچرسیس کے نفاذ کیخلاف عدالت ...


کراچی (اکنامک رپورٹر)سی این جی اونرز ایسوسی ایشن نے صدارتی آرڈیننس کے ذریعے گیس انفراسٹرکچر سیس کے نفاذ کیخلاف عدالت میں جانے کا فیصلہ کرلیا۔اس ضمن میں سی این جی اونرز ایسوسی ایشن کے چئیرمین ملک خدا بخش نے بتایا کہ صدارتی آرڈیننس کے تحت جی آئی ڈی سی کا نفاذ غیرقانونی ہے۔کیونکہ عدالت نے پہلے ہی گیس انفراسٹکچر سیس کا نفاذ کالعدم قرار دیا تھا ،انہوں نے کہا کہ سی این جی سیکٹر پرگیس انفراسٹرکچر سیس لگانا غیر قانونی ہے۔ اس لئے صدارتی آرڈننس کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ملک خدا بخش کا کہنا تھا کہ جی آئی ڈی سی کے نفاذ سے سی این جی اسٹیشز کو کسی صورت نہیں چلا سکتے ہیں اس کے نفاذ سے کاروبار مکمل بند ہوجائے گا۔

مزید : کامرس