مالی 2013-14 کے دوران بھارت کو سیمنٹ کی برآمد میں 40 فیصد اضافہ

مالی 2013-14 کے دوران بھارت کو سیمنٹ کی برآمد میں 40 فیصد اضافہ

کراچی (اکنامک رپورٹر) مالی سال 2012-13کے مقابلہ میں گزشتہ مالی 2013-14 کے دوران بھارت کو سیمنٹ کی برآمد میں 40 فیصد اضافہ ہوا ہے، اس طرح بھارت پاکستان سے سیمنٹ درآمد کرنے والا دوسرا بڑا ملک بن گیا ہے۔آل پاکستان سیمنٹ مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز کے اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال 2013-14 کے دوران بھارت کو 6 لاکھ 77 ہزار 305 ٹن سیمنٹ برآمد کیا گیا جبکہ اس سے گزشتہ سال 2012-13کے دوران بھارت کو برآمد کئے جانے والے سیمنٹ کا حجم 4 لاکھ 82 ہزار 214 ٹن ریکارڈ کیا گیا تھا۔اس طرح گزشتہ مالی سال کے دوران اس سے پچھلے سال کے مقابلہ میں ایک لاکھ 95 ہزار 91 ٹن زائد سیمنٹ کی برآمدات کی گئیں، برآمد کنندگان کا کہنا ہے کہ نان ٹیرف کے مسائل کے خاتمہ سے ملکی برآمدات میں مزید اضافہ کو یقینی بنایا جاسکتا ہے، جس سے قیمتی زرمبادلہ کما کر ملکی معیشت کے استحکام میں مدد حاصل کی جاسکتی ہے۔

مزید : کامرس


loading...