’’ آئیڈیاز2014 ‘‘ میں 84غیر ملکی کمپنیاں شرکت کرینگی
اسلام آباد(اے پی پی)8ویں بین الاقوامی دفاعی نمائش و سیمینار 2014ء ’’ آئیڈیاز2014ء‘‘ میں 84غیر ملکی کمپنیاں شرکت کرینگی ۔ ڈیفنس ایکسپورٹ پروموشن آرگنائزیشن (ڈی ای پی او) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آغا مسعود اکرم نے کہا ہے کہ نمائش میں وزراء ،مسلح افواج کے اعلیٰ حکام ، بیورو کریٹس ، انٹیلی جنس اور دفاعی شعبہ کے ماہرین شرکت کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ نمائش میں 65سے زائد ممالک کے ماہرین شرکت کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ آئیڈیاز 2014ء سے دفاعی شعبہ کی ملکی برآمدات کے فروغ میں نمایاں مدد حاصل ہوگی۔