سوچی میں روسی میڈیا کا سالانہ فیسٹیول ”سارا روس“ 2014 شروع ہوگیا

سوچی میں روسی میڈیا کا سالانہ فیسٹیول ”سارا روس“ 2014 شروع ہوگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سوچی(اے پی پی) سوچی میں روسی میڈیا کا سالانہ فیسٹیول ”سارا روس“ 2014 شروع ہوگیا ۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ 15واں فیسٹیول ہے۔ اس فیسٹیول کا انعقاد روسی صحافیوں کے اتحاد کی جانب سے کیا گیا۔ فیسٹیول میں ایک ہزار سے زائد اخباروں، ریڈیو اسٹیشنز اور ٹی وی چینلز کے نمائندے حصہ لے رہے ہیں۔ فیسٹیول میں مختلف ورکشاپس، دستاویزی فلموں کی نمائشیں اور روسی صوبوں کے گورنروں سے ملاقاتیں ہوں گی۔ فیسٹیول میں صحافت کے مسائل، جنگی کارروائیوں کے دوران صحافیوں کی پیشہ وارانہ سرگرمیوں کی خصوصیات پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
روسی میڈیا کا یہ فیسٹیول 7 اکتوبر تک جاری رہے گا۔

مزید :

عالمی منظر -