دختر گوجرخاں عطرت علی کا ہڈرڈ فیلڈز سے ایم پی کا الیکشن لڑنے کا اعلان

دختر گوجرخاں عطرت علی کا ہڈرڈ فیلڈز سے ایم پی کا الیکشن لڑنے کا اعلان

مانچسٹر (بیورورپورٹ)دختر گوجر خاں عطرت علی نے ہڈرڈ فیلڈز سے ایم پی کا الیکشن کنزرویٹو پارٹی کے پلیٹ فارم سے لڑنے کا اعلان کر دیا ہے سابقہ انتخابات میں لیبر پارٹی کے امیدوار نے پندرہ ہزار ووٹوں کی اکثریت سے کامیابی حاصل کی تھی جبکہ ٹوری پارٹی کو اس سیٹ پر شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا ‘ خاتون سیاستدان عطرت علی نے اپنی انتخابی مہم کا آغاز کر دیا ہے یہ امر قابل ذکر ہے کہ ہڈرڈ فیلڈز میں مسلمانوں کی اکثریت آباد ہے جبکہ اس علاقہ سے بیگم عطرت علی پہلی مسلمان خاتون سیاستدان ہیں جنہوں نے انتخاب میں حصہ لینے کا اعلان کیا ہے ‘ مذکورہ حلقہ کے عوام کی اکثریت بیگم عطرت علی کی سماجی خدمات کی معترف ہے جس سے انکی خدمات کے صلہ میں کامیابی یقینی ہے یہ امر قابل ذکر ہے کہ بیگم عطرت علی پانچ سال کی عمر میں برطانیہ آئیں اپنی ابتدائی اور اعلی تعلیم یوکے سے حاصل کی اور وہ گجر خان کے گاﺅں دیول شریف کی رہائشی ہیں ۔

مزید : عالمی منظر