میکسیکو، منشیات فروش گروہ کا سرغنہ گرفتارکر لیا گیا

میکسیکو، منشیات فروش گروہ کا سرغنہ گرفتارکر لیا گیا

مےکسےکو سٹی (آئی اےن پی) میکسیکو میں منشیات فروش گروہ کاپو ہیکٹر کے سربراہ بیلتران لیویا کوگرفتار کرلیا گیا ۔ مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق ڈی این کے ذریعے تصدیق بھی کر لی گئی ہے کہ گرفتار شدہ شخص لیویا ہی ہے۔ حکام نے یہ نہیں بتایا کہ کس طرح اور کہاں سے اسے حراست میں لیا گیا ہے۔49 سالہ لیویا میکسیکو کے با اثر ترین ڈرگ لارڈ کے طور پر جانا جاتا ہے۔ اس کا ایک بھائی2009ءمیں پولیس مقابلے میں مارا گیا تھا جبکہ دیگر دو بھائی منشیات فروشی کے الزام میں جیل میں ہیں۔ وہ امریکا کو بھی مطلوب تھا اور امریکی حکام نے اس کے سر کی قمیت پانچ ملین ڈالر رکھی تھی۔

مزید : عالمی منظر


loading...