ایران کو جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے دینگے ، باراک اوباما

ایران کو جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے دینگے ، باراک اوباما

                             واشنگٹن (اے پی پی) امریکی صدر باراک اوباما نے کہاہے کہ انہیں اعتماد ہے کہ امریکی حکومت ایران کو جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے دے گی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ بات انہوں نے اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کے ساتھ ملاقات میں کہی ۔ وائیٹ ہاو¿س کے ترجمان جوش ایرنسٹ نے صحافیوں کو بتایا کہ مشرقی یروشلم کے حساس علاقوں میں مزید مکانات تعمیر کرنے کے اسرائیلی حکومت کے منصوبوں پر امریکی حکومت تحفظات رکھتی ہے۔ غزہ پر اسرائیلی بمباری کے بعد ان دونوں رہنماو¿ں کی یہ پہلی ملاقات تھی۔فرانسیسی خبررساں ادارہ کے مطابق ملاقات کوئی زیادہ خوشگوار ماحول میں نہیں ہوئی۔

مزید : عالمی منظر