ایبولا وائرس کی روک تھام کے سلسلے میں پیش رفت کی توقع ہے،انتھونی بینبری

ایبولا وائرس کی روک تھام کے سلسلے میں پیش رفت کی توقع ہے،انتھونی بینبری

اقوام متحدہ(اے پی پی) اقوام متحدہ کے خصوصی کمیشن کے سربراہ انتھونی بینبری نے کہا ہے کہ ایبولا وائرس کی روک تھام کے سلسلے میں پیش رفت کی توقع ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق انہوں نے کہا کہ انہیں توقع ہے کہ آئندہ 60 روز میں اس مرض کے مقابلے میں کامیابی حاصل ہوجائے گی۔ ان کہنا تھا کہ حالات میں مثبت موڑ لانے کیلئے 70 فیصد مریضوں کے علاج اور 70 فیصد ہلاک شدگان کی تدفین کو یقینی بنائے جانے کی اشد ضرورت ہے۔

 واضح رہے کہ ایبولا وائرس تیزی سے مغربی افریقہ میں پھیل رہا ہے۔ عالمی تنظیم برائے صحت کے مطابق گنی، لائبریا، سیر الیون، نائیجیریا اور سینیگال میں 6574 افراد اس مرض میں مبتلا ہوچکے ہیں جن میں سے 3091 اب تک ہلاک بھی ہوچکے ہیں۔

مزید : عالمی منظر


loading...