یوکرینی پناہ گزینوں کو مدد دینے کیلئے روسی سرگرمیاں قابل تعریف ہیں،بائیسا واکر

یوکرینی پناہ گزینوں کو مدد دینے کیلئے روسی سرگرمیاں قابل تعریف ہیں،بائیسا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اقوام متحدہ(اے پی پی) اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر کے ترجمان بائیسا واکر نے یوکرینی پناہ گزینوں کو مدد دینے کیلئے روسی سرگرمیوں کو سراہا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق انہوں نے یہ بات روس کے دورے کے موقع پر کہی ۔ انہوں نے روس کے جنوبی صوبے روستوو کا دورہ بھی کیا جہاں یوکرینی پناہ گزینوں کی سب سے زیادہ تعداد موجود ہے۔ واک وویا نے پناہ گزینوں کے عارضی کیمپوں اور ان سکولوں کا دورہ کیا جہاں ان پناہ گزینوں کے بچے تعلیم حاصل کرہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ روس نے ان تمام پناہ گزینوں کو تمام ضروری اشیاءفراہم کی ہیں جس میں انہوں نے عالمی برادری سے کوئی مدد نہیں مانگی۔
انہوں نے مزید کہا کہ پناہ گزینوں سے بات چیت کے بعد وہ اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ وہ سب اپنے گھروں کو لوٹنا چاہتے ہیں جس کیلئے وہ جنوب مشرقی یوکرین کے حالات معمول پر آنے کے منتظر ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -