چوہدری ماجد مکیانہ کی طرف سے پرتکلف عشائیے کا اہتمام

چوہدری ماجد مکیانہ کی طرف سے پرتکلف عشائیے کا اہتمام
چوہدری ماجد مکیانہ کی طرف سے پرتکلف عشائیے کا اہتمام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پریٹوریا(بیورو چیف) صدر پاکستان مسلم لیگ (ق ) چوہدری ماجد مکیانہ کی طرف سے گزشتہ روز ایک پرتکلف عشائیے کا اہتمام کیاگیا جس میں جنوبی افریقہ میں مقیم سیاسی شخصیات نے شرکت کی جن میں چوہدری شہزاد گل(سابقہ ناظم گجرات، سینئر نائب صدر مسلم لیگ ق گجرات)تحریک انصاف او ڈی پورٹ چوہدری جمیل گجر، تحریک انصاف ڈلماس صدر محمد حفیظ جٹ، رضوان خان، سید عظیم حیدر، چوہدری خاور، گلزار احمد اور سینئر صحافی جنو بی افریقہ جناب ملک یامین بھی موجود تھے روزنامہ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے ماجدہ مکیانہ نے کہا کہ اس وقت پاکستان کی موجودہ صورتحال کے ذمہ دار میاں برادران ہیں جو کہ وزارت اعلیٰ کی کرسیوں سے لپٹ کر بیٹھے ہوئے ہیں اور کرسی کو چھوڑنا نہیں چاہتے لیکن اب وقت آ گیا ہے اور ان لوگوں کو اپنے اپنے گھروں کو جانا ہو گا کیونکہ اب عوام ان کے بہکاوے میں نہیں آئے گی عوام کو پتہ چل چکا ہے کہ کون سے لوگ پاکستان کے ساتھ مخلص ہیں اور کون لوگ ملک کو کھانے والے ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -