لاہور سٹاک مارکیٹ
لاہور (کامرس رپورٹر) لاہور سٹاک ایکسچینج میں جمعرات کے روزتیزی کارجحان رہا ۔ایل ایس ای 25انڈیکس18.00پوائینٹس کے اضافہ کے ساتھ 5372.34 پر بند ہوا ۔مارکیٹ میں مجموعی طور پر98کمپنیوں کا کاروبارہوا۔29کمپنیوں کے حصص میں اضافہ ،12کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ57کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا ۔مارکیٹ میں کل6لاکھ72 ہزار800حصص کا کاروبار ہو ا ۔
کمپنیوں کے سودے سرفہرست رہے ا ن میں کے الیکٹرک لمیٹڈ کے1 لاکھ 39 ہزار500 حِصص۔ دیوان فاروق موٹرز لمیٹڈکے87 ہزار500 حصص۔جبکہ کریسنٹ سٹیل اینڈ الائیڈ پراڈکٹس لمیٹڈ کے65 ہزار حِصص فروخت ہوئے۔سب سے زیاد ہ اضافہ ملت ٹریکٹرز لمیٹڈکے حصص میں ہوا جس کی قیمت17.50روپے بڑھ گئی ۔سب سے زیادہ کمی شاہ تاج ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ کے حصص میں ہوئی جس کی قیمت5.54 روپے کم ہو گئی۔