اوورسیزکمیشن کا قیام تارکین وطن کیلئے مددگار ثابت ہوگا:بیرسٹر امجد ملک

اوورسیزکمیشن کا قیام تارکین وطن کیلئے مددگار ثابت ہوگا:بیرسٹر امجد ملک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لندن (بیورورپورٹ)اے پی ایل برطانیہ اور راچڈل لا سوسائٹی کے سابق پہلے ایشیائی صدر بیرسٹر امجد ملک نے پاکستان جرنلسٹ ایسوسی ایشن لندن سے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لیے کوشاں ہے جس میں تارکین وطن کو نادرا کارڈ ‘ کے علاوہ مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ ‘ ٹیلی فون کالز پر ٹیکس میں نمایاں کمی اور مختلف ممالک کی جیلوں میں بند تارکین وطن کی فوری سفری دستاویزات کی فراہمی وغیرہ شامل ہیں انہوں نے کہا کہ اب اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے آرڈیننس پر دستخط کر دیے ہیں جبکہ چند یوم میں اسے پنجاب اسمبلی سے منظور کرا کے ایک قانون کی شکل دی جائے گی حکومت کے اس اقدام سے 80لاکھ پاکستانی تارکین وطن کے مسائل حل کرنے میں بڑی مدد ملے گی مذکورہ کمشن کا سربراہ جسے چیئرمین کہا جائے گا وزیر اعلی ہوں گے جبکہ وائس چیئرمین کی تعیناتی بھی اوورسیز پاکستانیوں میں سے کی جائے گی جبکہ اوورسیز کمشنر کی تعیناتی کے لیے باقاعدہ اخبار میں اشتہار شائع ہوا جس میں مختلف ماہرین قانون ‘ نے درخواستیں دیں ‘ اس کمشن کے ارکان میں آئی جی پنجاب ‘ ایڈووکیٹ جنرل ‘ ممبران پارلیمنٹ ‘ وغیرہ شامل ہوں گے جبکہ ہر ضلع سے ڈپٹی کمشنر ‘ ڈی پی او ‘ اور ریونیو آفیسر پر مشتمل ضلع کمیٹی بھی تشکیل دی جائے گی تاکہ ہر ضلع کے مسائل کے حل کے لیے اس ضلع کی انتظامیہ کو بھی شامل کیا جائے ‘ اگر کسی جگہ پر نااہلی ‘ سستی پائی گئی تو اس آفیسر کا کیس صوبائی محتسب کو بجھوایا جا سکے گا اس طرح تمام پاکستانی سفارتخانوں میں اوورسیز پاکستانی شکایات درج کرانے کے علاوہ آن لائن بھی اوورسیز کمشن کو اپنے مسائل سے آگاہ کر سکیں گے جہاں انہیں فیڈ بیک بھی دیا جائے گا مذکورہ کمشن میں اوورسیز پاکستانیوں کی نمائندگی کے علاوہ میڈیا منیجر بھی تعینات کیا جائے گا جو انتظامیہ اور عوام کے درمیان پل کا کردار ادا کریں گے اوورسیز کمشن کے قانون کے خالق بیرسٹر امجد ملک متوقع ہائی کمشنر ہیں اور جلد انکی تعیناتی متوقع ہے۔
 انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت کو انقلابی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے دوہری شہریت کے لیے بھی قانونی سازی کی جا رہی ہے آئندہ انتخابات میں تارکین وطن بھی ووٹ ڈال سکیں گے انہوں نے کہا کہ پنجاب کی سطح پر مذکورہ کمشن کے قیام کے بعد دیگر صوبوں سمیت آزاد کشمیر میں بھی ایسے کمشن قائم کیے جائیں گے تمام اوورسیز کمشن کا براہ راست وفاق سے رابطہ ہو گا پریس کانفرنس کے اختتام پر پاکستان جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری وجاہت علی خان نے بیرسٹر امجد ملک کو برطانیہ میں انسانی حقوق کے لیے نمایاں کاوشیں کرنے پر انہیں ایسوسی ایشن کے طرف سے شیلڈ پیش کی پریس کانفرنس میں تنظیم ہذا کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری غلام حسین اعوان ‘ شوکت ڈار ‘ مرزا نعیم الرحمان ‘ منور حسین قریشی ‘ فاروق سمیت دیگر سینئر صحافی حضرات موجود تھے پریس کانفرنس کے بعد سوال و جواب کے سلسلہ سے خطاب کرتے ہوئے بیرسٹر امجد ملک نے کہا کہ کمشن کے اختیار کے نوٹیفکیشن سے قبل کے مسائل کو بھی حل کرانے کی کوشش کی جائے گی جبکہ پاکستان میں رہنے والے عوام اس کمشن کی سہولت سے استفادہ حاصل نہیں کر سکیں گے
لندن:اے پی ایل برطانیہ کے صدر اور متوقع ہائی کمشنر بیرسٹر امجد ملک پاکستان جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے ہیں ان کے ہمراہ پی جے اے کے جنرل سیکرٹری وجاہت علی خان ‘ منور حسین قریشی بھی موجود ہیں ۔

مزید :

عالمی منظر -