اسرائیل اور فلسطینیوں کو ”اسٹیٹس کو“ تبدیل کرنے کےلئے کوئی راہ تلاش کرنی ہوگی،اوبامہ

اسرائیل اور فلسطینیوں کو ”اسٹیٹس کو“ تبدیل کرنے کےلئے کوئی راہ تلاش کرنی ...

واشنگٹن(آئی اےن پی) امریکی صدر براک اوباما نے کہا ہے کہ اسرائیل اور فلسطینیوں کو ”اسٹیٹس کو“ کو تبدیل کرنے کے لیے کوئی راہ تلاش کرنی ہوگی، تاکہ فلسطینی شہرےوں کی ہلاکتیں بند ہوں۔عالمی مےڈےا کے مطابق امرےکی صدر اوبامااور اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہوکے درمےان وائٹ ہاوس مےں ملاقات ہوئی جس مےں مشرق وسطیٰ کے متنازع امور سمےت دےگرمعاملات پر تبادلہ خےا ل کےا گےا ۔

ق ملاقات سے کچھ ہی روز قبل، مسٹر نیتن یاہو نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کو بتایا کہ ایران دنیا کو بے وقوف بنا رہا ہے کہ ا±س کے خلاف معاشی تعزیرات ہٹائی جائیں، جب کہ اسے اجازت ہو کہ وہ جوہری ہتھیار تیار کرتا رہے۔اسرائیلی لیڈر نے متنبہ کیا کہ جوہری طاقت رکھنے والا ایران دولت اسلامیہ سے زیادہ خطرناک ہوگا، جو عراق اور شام میں کارروائیاں کر رہے ہیں۔

یک طویل مدت سے، ایران یہ دعویٰ کرتا رہا ہے کہ ا±س کا جوہری پروگرام پ±رامن مقاصد کے لیے ہے۔ غزہ میں حماس کے شدت پسندوں کے ساتھ اسرائیل کی لڑائی کے بعد یہ ا±ن کی پہلی ملاقات تھی۔ صدر اوباما نے کہا کہ اسرائیل اور فلسطینیوں کو ’اسٹیٹس کو‘ کو تبدیل کرنے کے لیے کوئی راہ تلاش کرنی ہوگی، تاکہ فلسطینی سولینز کی ہلاکتیں بند ہوں، جو واقعات جولائی اور اگست میں 50 روز تک جاری رہے۔اِس تنازع کے دوران ’غیر متزلزل حمایت‘ پر مسٹر نیتن یاہو نے امریکی رہنما کو سراہا۔ تاہم، ا±ن کا کہنا تھا کہ ایران کی طرف سے جوہری ہتھیار تیار کرنے کے امکانات ’سنگین تر‘ ہوتے جا رہے ہیں۔اسرائیلی رہنما نے مسٹر اوباما سے اشارتا ً کہا کہ ا±نھیں امید ہے کہ امریکہ ایران کے خلاف لگی ہوئی معاشی پابندیاں واپس نہیں لے گا، اور یہ کہ، ا±ن کی یہ ’شدید خواہش‘ ہے کہ ’آپ کی قیادت میں‘ امریکہ ’ایران کو نیوکلیئر طاقت بننے سے روکنے کے ہمارے مشترکہ ہدف‘ سے نہیں ہٹے گا۔

مزید : عالمی منظر


loading...