امریکی سیکرٹ سروس کی ڈائریکٹر جولیا پیئرسن نے استعفیٰ دےدیا

امریکی سیکرٹ سروس کی ڈائریکٹر جولیا پیئرسن نے استعفیٰ دےدیا

واشنگٹن(آئی اےن پی) امریکی صدر بارک اوباما کی حفاظت کے ناقص انتظامات اور وائٹ ہاﺅس میں کئی بارمشتبہ افراد کے گھس جانے کے بعد ہدف تنقید بننے والی امریکی سیکرٹ سروس کی ڈائریکٹر جولیا پیئرسن نے استعفیٰ دیدیا۔امریکی حکام کے مطابق پیئرسن کے مستعفی ہونے کے بعد سیکرٹ سروس کےتجربہ کار اہلکار جوزف کلینسی قائم مقام ڈائریکٹر کی خدمات انجام دیں گے۔ وائٹ ہاﺅس کے ترجمان جوش ارنسٹ کا کہنا ہے کہ امریکی صدر باراک اوباما نے مستعفی ہونے والی جولیا پیئرسن کو بلاکر ان کی خدمات کو سراہا۔

 صدر اوباما نے مزید کہا کہ سیکیورٹی سے متعلق ہونے والے تازہ واقعات کے بعد سیکرٹ سروس میں نئی سربراہ کا تعین ہونا ضروری ہے۔

مزید : عالمی منظر


loading...