یورپ کی ساکھ خطرے میں ہے، میرکل

یورپ کی ساکھ خطرے میں ہے، میرکل

برلن (آئی اےن پی) جرمن چانسلر انجےلا میرکل نے کہاہے کہ اگر یورو زون کے ساتھیوں نے وعدے کے مطابق بجٹ پالیسیوں کا اطلاق نہیں کیا تو یورپ کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔عالمی مےڈےا کے مطابق برلن میں کاروباری شخصیات سے خطاب کرتے ہوئے میرکل کا کہنا تھا کہ اگر یورو زون کے ساتھیوں نے وعدے کے مطابق بجٹ پالیسیوں کا اطلاق نہیں کیا تو یورپ کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ یورپ ابھی ا±س مقام پر نہیں پہنچا ہے، جہاں لوگ یہ کہہ سکیں کہ مالیاتی بحران ختم ہو گیا ہے۔ میرکل کا یہ بیان فرانس کے ا±س اعلان کے چند گھنٹے بعد سامنے آیا ہے، جس میں پیرس حکومت نے کہا کہ وہ 2017ءکے بجٹ میں خسارے کے یورپی معیارات پر پورا نہیں اتر سکتی۔

مزید : عالمی منظر


loading...