جرمن فوج کے یورو فائٹر جنگی طیاروں میں نقائص کا انکشاف

جرمن فوج کے یورو فائٹر جنگی طیاروں میں نقائص کا انکشاف

برلن (اے پی پی) جرمن فوج کے یورو فائٹر جنگی طیاروں میں نقائص کا انکشاف ہواہے ۔ جرمن میڈیا کے مطابق جہاز کی جانچ پڑتال کے دوران پچھلے حصے میں کچھ سوراخ دکھائی دیے ہیں، جس سے جہاز کے پرواز کے گھنٹوں کو نصف کر دیا گیا ہے۔ جرمن وزارت دفاع نے کہا ہے کہ اس طرز کے مزید طیارے خریدنے کے منصوبے کو عارضی طور پر روک دیا گیا ہے۔

ایئر بس، بی اے ای سسٹمز اور الینا ایئر ماچی نامی ادارے مل کر یورو فائٹر تیار کرتے ہیں۔ جرمن فوج کے مطابق اس وقت ان کے پاس 109 یورو فائٹر ہیں اور ان میں سے صرف 42 کسی کارروائی میں حصہ لینے کے قابل ہیں۔

مزید : عالمی منظر