عید الاضحیٰ کی آمد ،قیدیوں کی رہائی کے لیے سینکڑوں درخواستیں دائر ، مافیا کی چاندی

عید الاضحیٰ کی آمد ،قیدیوں کی رہائی کے لیے سینکڑوں درخواستیں دائر ، مافیا کی ...

  لاہور(کامران مغل)عید قربان کی آمد کی وجہ سے اپنوں کے ساتھ عید منانے کے جذبے کے پیش نظر مختلف مقدمات میں گرفتار جیلوں میں قیدملزمان کے لواحقین نے اپنے پیاروں کی رہائی کے لئے ضلع کچہری،ماڈل ٹاﺅن کچہری،کینٹ کچہری ،انسداد رشوت ستانی کی خصوصی عدالتوں ،انسداد منشیات اور انسداد دہشت کی خصوصی گردی خصوصی عدالتوں کے علاوہ سیشن کورٹ میںدرخواست ضمانتوں کی بھر مار کردی ہے اب تک سینکڑوں درخواست ضمانتیں کے لئے دائر کی جا چکی ہیں جس کی وجہ سے عدالتوں میں زیر سماعت دیگرمقدمات کی سماعتیںسست روی کا شکار ہوگئی ہیں عدالتوں میں درخواست ضمانتوں کی زیادتی کی وجہ سے انسانی ہمدردی اور مذہبی جذبہ کے پیش نظر جوڈیشل افسران بھی اپنے مقررہ عدالتی اوقات سے کئی کئی گھنٹے زیادہ کام کرنے میں مصروف ہیں جبکہ وکلاءکی مصروفیت میں اضافہ ہونے کے ساتھ ساتھ عدالتی عملہ اور ٹاﺅٹ مافیا کی چاندی لگ گئی ہے ٹاﺅٹوں نے ضمانتی مچلکے دینے کے عوض اپنے معمول کے ریٹس سے کئی گنا زیادہ وصول کرنا شروع کردیئے ہیں جبکہ سائلین اپنے پیاروں کو عید کے روز ضمانت پر رہا کروانے کے لئے ٹاﺅٹوں کو ان کے منہ مانگے ریٹ دینے پر مجبور ہیں اس کے علاوہ عدالتی عملہ مبینہ طور پرروبکار جاری کرنے مچلکوں کو پاس کروانے اور عیدی کے نام پر سائلین کی جیبوں پر ہاتھ صاف کرنے میں مصروف ہیں جبکہ ان تمام حالات کے ساتھ ساتھ عدالتوں میں قائم کیٹینز والے بھی کسی سے پیچھے نہیں رہے اور وہ بھی خورد نوش کی ناقص اور مضر صحت اشیاءفروخت کرنے کے ساتھ ساتھ بازار سے دگنے ریٹ وصول کرنے لگے ہیں صبح ہوتے ہی عدالتوں میں سائلین کا رش معمول سے دوگنا ہوجاتا ہے جو عدالتی وقت کے خاتمے تک جاری رہتا ہے درخواست ضمانتوں کی سماعتوں میں اپنے قانونی دلائل پیش کرنے کے لئے وکلاءکی مصروفیت میں بہت اضافہ ہوا ہے اور وہ معمول کے مقدمات میں پیش ہونے کے بجائے درخواست ضمانتوں کی سماعتوں کے لئے عدالتوں میں پیش ہونے کو ترجیح دے رہے ہیں اور وہ اپنے دیگر زیر سماعت مقدمات میں اپنے جونیئرز کو بھجوا کر آئندہ کی تاریخیں لے رہے ہیں ان حالات کے پیش نظر لاہور کی عدالتوں میں زیر سماعت ہزاروں کی تعداد میںمقدمات التوا کا شکار ہو رہے ہیں جبکہ وکلاءکے لئے عید کی آمد کی وجہ سے درخواست ضمانتوں کی بھر مار ہونے کے ساتھ پنجاب بار کونسل کے انتخابات کی الیکشن مہم میں بھی تیزی آ گئی ہے سارا دن وکلاءاپنے اپنے کارڈ اٹھائے ٹولیوں کی شکل میںانتخابی مہم چلانے میں مصروف نظر آتے ہیں اور مقدمات کے التوا کا شکار ہونے کی ایک وجہ پنجاب بار کونسل کے الیکشن کی انتخابی مہم بھی بتائی جاتی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...