عوامی رکشہ یونین کا ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ کے خلافاحتجاجی مظاہرہ

عوامی رکشہ یونین کا ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ کے خلافاحتجاجی مظاہرہ

لاہور (وقائع نگار )عوامی رکشہ یونین پاکستان نے ماڈل ٹاﺅن میں ایل پی جی کی قیمتو ں میں اضافہ کے خلاف بھر پور احتجاجی مظاہرہ کیا جس کی قیادت قائم مقام چیئرمین حافظ مظہر جیلانی نے کی مظاہرے میں شریک کارکن ایل پی جی کی قیمتوں میںاضافے کے خلاف نعرے بازی اورسینہ کوبی کرتے رہے ۔حافظ مظہر جیلانی نے کہاکہ چیئرمین مجید غوری جو ان دنوں حج کی سعادت حاصل کرنے کیلئے ملک سے باہر ہیں ان کی واضع ہدایت کے مطابق ظلم کے خلاف آواز اٹھائی جاتی رہے گی ان کا کہنا تھا کہ ایل پی جی فروخت کرنے والوں نے چند دنوں میں پھر اضافہ کرنا شروع کر دیا ہے عید الضحیٰ کے موقع پر گیس کی کھپت میں اضافہ کی وجہ سے ایل پی جی کے ریٹ 200روپے سے بھی تجاوز کر جائیں گے ان حالات کو دیکھتے ہوئے لگتا ہے کہ ایل پی جی کے ڈیلروں پر حکومت کا کنڑول ختم ہو چکا ہے اور وہ جب چاہتے ہیں۔ مرضی کے ریٹ بڑھا لیتے ہیں۔ حافظ مظہر جیلانی نے الزام عائد کیا کہ انتظامیہ کے اہلکار ان کے ساتھ ملے ہوئے ہیںجو اپنا حصہ لے کر خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہے ہیں۔عوامی رکشہ یونین کے قائم مقام صدر وحید گجر نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم احتجاج کا سلسلہ دوبارہ شروع کر رہے ہیں۔اگرایل پی جی کی قیمتوں میں کمی نہ کی گئی تو عید کے روز گورنر ہاﺅس کے سامنے احتجاج کریں گے اور نماز عید بھی وہیں ادا کریںگے۔انہوں نے کہا کہ صاحب اقتدارلوگ غریبوں کے مرنے کے بعد تصویر لگوانے کے لئے ان کے لواحقین کو لاکھوں دے جاتے ہیں لیکن ان کی زندگی میں دوو قت کی روٹی کا انتطام کرنے سے قاصر ہیں۔

۔

۔

۔

۔

ب لاشوں پر سیاست بند ہونی چائیے ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے قائد مجید غوری نے جوہمیں ظلم کے خلاف ڈٹ جانے کاحوصلہ اور سبق دیا ہے۔اس پر ہمیشہ عمل پیرا رہےں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...