اچھرہ بازار میں تجاوزات کی بھر مار ،ٹریفک درہم برہم

اچھرہ بازار میں تجاوزات کی بھر مار ،ٹریفک درہم برہم

    لاہور ( اسداقبال ) عید لا ضحی کی آمد قریب آتے ہی صو بائی دارالحکو مت کے بازاروں ، شاپنگ سنٹرز ، پلازوں اور مارکیٹوں میں عوامی گہما گہمی میں اضافہ ہو گیا ہے اورفیملیز کی بڑ ی تعداد رات گئے تک اشیاءکی خر یداری میں مشغول دکھائی دینے لگے ہیںجبکہ تاجروں نے بھی مہنگائی کے جن کو بو تل سے باہر نکالتے ہوئے گزشتہ سال کی نسبت اشیائے ضروریہ کی قیمتو ں میں 40سے 60فیصد تک اضا فہ کر دیا ہے عید کی آمد کے باعث خریداری کے حوالے سے معروف اچھرہ بازار میں دکانداروں نے چوڑی ، کلاتھ ، شوز ، جیولرز ،جنرل سٹورز و دیگر اشیاءکے منی سٹالز لگا تے ہوئے تجاوزات میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔تاجر دکانداروں نے ہزاروں روپے کرائے پر یو میہ اپنی دکانوں کے فرنٹ حصے موسمی تھڑے بازوں کو فراہم کر دیئے ہیں جس کے باعث تمام اہم بازاروں اور پبلک مقامات پر ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے اس طرح پیدل چلنے والی خواتین اور شہریوں کو بھی شدید مشکلات و پریشانی کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے ۔ ےہاں ےہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ ان مقامات پر خریداری کےلئے آنے والی خواتین ، بچوں اور باحیثیت لوگوں کی گاڑیوں کو پارک کرنے کےلئے بھی کوئی جگہ مقرر نہ ہونے کی وجہ سے بڑی تعداد میں کاریں ، موٹر سائیکل ، سکوٹر اور دیگر ٹرانسپورٹ ان بازاروں میں ہی پارک کی جا رہی ہے۔ اسی طرح ریڑھی اورچھابڑی فروشوں نے بھی مصروف بازاروں کا رخ کر لیا ہے خر یداری کر نے آئے ہو ئے صارفین امروزیہ ، سائرہ اور حنا نے نمائندہ پاکستان سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ عید قر بان کے مو قع پر مہنگائی کے باعث عید کی خو شیو ں سے محروم رہے گے کیو نکہ کپڑوں اور جو تو ں کی قیمتیں اس قدر بڑھ گئی ہیں کہ جنھیں خرید نا عام شہری کا بس نہیں ۔شازیہ اورمائرہ نے کہا کہ عید قر یب آتے ہی اشیاءکی قیمتو ں میں اضافہ ہو گیا ہے ۔ جس پر پرائس کنٹرول کمیٹیوں کو حر کت میں آ نا چائیے ۔ مصباح ، مسز عباس ،زینت ، عائشہ ، اور فاطمہ نے کہا کہ مذہبی تہوار آتے ہی دکاندار مصنو عی مہنگائی کو طو ل پر پہنچا کر شہریو ں کو لو ٹنا شروع کر یتے ہیں جن کو پو چھنے والا کو ئی نہیں ۔انھو ں نے کہا کہ حکمران مہنگائی کے خاتمہ کے لیے اقدامات اٹھائیں۔پاکستان سے گفتگو کر تے ہوئے قومی تاجر اتحاد کے جنرل سیکر ٹری حافظ عابد علی نے کہا کہ عید قربان میں چنددن باقی رہ جانے کے باعث خریداری رجحان میں اضا فہ اور شہریو ں کی بڑی تعداد نے مارکیٹو ں اور بازاروں کا رخ کر لیا ہے ۔انھوں نے کہا کہ مہنگائی میں اضا فہ کے باعث کئی ایک افراد کی قوت سکت جواب دے چکی ہے تاہم دکانداروں نے بھی مہنگائی کا توڑ پیش کر تے ہوئے اشیاءکے سیل پوائنٹس قائم کر دیے ہیں ۔حافظ عابد نے کہا کہ سی سی پی او لا ہور کو چائیے کہ کسی نا خوشگوار واقع سے نمٹنے اور صارفین کے تحفظ کے لیے لاہور کی تمام معروف مارکیٹو ں اور بازاروں کے داخلی وخارجی راستو ں پر پولیس اہلکار سیکورٹی کے لیے تعینا ت کیے جائیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1