پاکستان میں نظام کی تبدیلی آکر ہی رہے گی،ثمینہ بتول رضوی

پاکستان میں نظام کی تبدیلی آکر ہی رہے گی،ثمینہ بتول رضوی

لاہور( نمائندہ خصوصی)ےوتھ اوورسیرز پروفیشنلز آر گنا ئزشنز ےورپ کی کوآرڈنیٹر ثمینہ بتول رضوی نے کہا ہے کہ پاکستان میں نظام کی تبدیلی آکر رہے گی اور ےہاںکے عوام کو اس کے حقوق ملکر رہیں گے بار بار اقتدار میں آنے والوں کے دن گنے جا چکے ہیں اب پڑھے لکھے اور صاف ستھرے نوجوان ہی اقتدار میں آئیں گے اور سالہا سال سے حکومت کرکے اپنی دولت کو بیرون ملک منتقل کرنے والوں کو نکال باہر کریں گے چکنی چوپڑی باتیں کرنے والے عوام کو کبھی بھی انکے جائز حقوق نہیں دیں گے وہ ےہاں کے عوام کو اسی طرح سے محکوم ہی رکھیں گے اور ان پر ہمیشہ راج کرتے رہیں گے ۔ ثمینہ بتول رضوی نے کہا کہ پاکستان میں تبدیلی آ چکی ہے اور ےہاں کی قوم اپنے حقوق لینے کے لئے جاگ چکی ہے ےورپ میں موجود پاکستانی بھی پاکستان میں موجود عوام کی طرح ےہ چاہتے ہیں کہ پاکستان میں صرف چہروں کی نہیں بلکہ نظام کی تبدیلی آئے کیونکہ نظام کی تبدیلی سے ہی پاکستان میں حقیقی معنوں میں تبدیلی آئے گی ےہاں کے حکمران طبقے کو بھی پاکستانیوں کے اس جذبات کو سمجھنا ہو گا کیونکہ اب عوام صرف چہروں کی تبدیلی سے معطمن نہیں ہوں گے عوام ہر قیت پر کرپشن کے نظام کا خاتمہ چاہتے ہیں اور ہر شعبے میں پڑھے لکھے اور پروفیشنلز کو دیکھنا چاہتے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...