مسائل کا حل مذاکرات میں ہے،عابد صدیقی

مسائل کا حل مذاکرات میں ہے،عابد صدیقی

لاہور( نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہاہے کہ تمام مسائل کا حل صرف اور صرف مذاکرات میں ہی ہے یہ ہی وجہ ہے کہ پیپلزپارٹی پہلے دن سے مذاکرات پر زور دے رہی ہے فریقین کے ہٹ دھرمی کی وجہ سے بحران شدت اختیار کر گیا ہے انہوں نے کہا کہ حکومت پر ےہ ذمے داری عائد ہوتی ہے کہ وہ عید سے پہلے دھرنے والا ایشو حل کروائے اور جو لوگ وہاں بیٹھے ہیں انہیں اپنے گھروں میں عید کرنے کا موقع ملے پیپلزپارٹی کسی بھی غیر آئینی کام کا نہ تو حصہ ہے اور نہ ہی بنے گی۔انہوں نے کہا کہ پوری قوم بلاول بھٹو زرداری کی طرف دیکھ رہی ہے وہ عوام کے دلوں کی دھڑکن ہیں پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں صاف شفاف الیکشن کی صورت میں پورے ملک سے کامےاب ہو گی اور حکومت بھی بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی وسیع تر مفاد اور جمہوریت کے تسلسل کیلئے مفاہمت کی سیاست کو فروغ د ے رہی ہے اور دیتی رہے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...