پرویز مشرفوطن دشمنوں کا مقابلہ کر سکتے ہیں،چودھری ذوالفقار علی ندیم

پرویز مشرفوطن دشمنوں کا مقابلہ کر سکتے ہیں،چودھری ذوالفقار علی ندیم

لاہور( نمائندہ خصوصی)آل پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے آرگنائزر چوہدری ذوالفقار علی ندیم نے کہا ہے کہ قائد پارٹی سید پرویز مشرف ایسے بہادر‘ جری اور جرا¿ت مند پاکستانی لیڈر ہیں جو ملک دشمن عناصر کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرسکتا ہے سید پرویز مشرف کی دیانتداری اور نیک نیتی کو اپنے پرائے سب سراہتے ہیں یہی وجہ ہے کہ انہوں نے قوم و ملک کے مفاد کو مقدم جانتے ہوئے بیرون ملک سے واپس آکر یہاں جرا¿ت و استقامت سے حالات کا مقابلہ کیا اور اپنے خلاف قائم جھوٹے مقدمات کا عدالتوں میں سامنا کر رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز صوبائی آفس میں مختلف وفود سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ چوہدری ذوالفقار علی ندیم نے کہا کہ سید پرویز مشرف نے بطور صدر مملکت اور ایک جری سپہ سالار کے پاکستان کا وقار پوری دنیا میں بلند رکھا اور اس وقت کسی دشمن کی جرا¿ت نہ تھی کہ وہ ارض پاک کی طرف میلی نظر سے دیکھ سکے۔ انہوں نے کہا کہ سید پرویز مشرف نے اپنے دور حکومت میں عوام کو سستے انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے انتہائی گرانقدر خدمات انجام دیں۔ انہوں نے کہا کہ سید پرویز مشرف کے دور حکومت میں قوم خوشحالی کی طرف گامزن تھی اور ملک میں ترقی کا عروج تھا اس کے ساتھ ساتھ بیرون ممالک سے سرمایہ کار اور سرمایہ کاری دونوں ہی پاکستان میں آ رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اگر شریف برادران کے گزشتہ ڈیڑھ سالہ دور حکومت کا موازنہ سید پرویز مشرف کے دور حکومت سے کیا جائے تو تمام حقائق عوام کے سامنے بدرجہ اتم ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ضرورت اس امر کی ہے کہ قوم سید پرویز مشرف کی جماعت اے پی ایم ایل کے پلیٹ فارم پر جمع ہوکر ان کا بھرپور ساتھ دے اور ان پر قائم جھوٹے مقدمات کے خاتمہ کیلئے آواز بلند کرے اور اپنے مسائل کے حقیقی حل کیلئے ان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہو جائیں کیونکہ پاکستان کو درپیش مسائل کا حل سید پرویز مشرف کے پاس موجود ہے اور وہ جلد اس جانب مثبت پیش رفت کریں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1