سیاسی مسائل کا حل مذاکرات کے ذریعے نکالا جائے،محمد ایوب

سیاسی مسائل کا حل مذاکرات کے ذریعے نکالا جائے،محمد ایوب


لاہور( نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں محمد ایوب نے کہاہے کہ پیپلزپارٹی شروع دن سے یہ بات کہتی چلی آرہی ہے کہ مذاکرت سے مسائل کا حل نکالا جائے اور اب بھی حکومت پر یہ ذمے داری عائد ہوتی ہے کہ وہ عید سے پہلے دھرنے والا ایشو حل کروائے اور جو لوگ وہاں بیٹھے ہیں انہیں اپنے گھروں میں عید کرنے کا موقع ملا پیپلزپارٹی کسی بھی غیر آئینی کام کا نہ تو حصہ ہے اور نہ ہی بنے گی ۔ میاں محمد ایوب نے کہا کہ آج بلاول بھٹو زرداری کی طرف پوری قوم دیکھ رہی ہے وہ عوام کے دلوں کی دھڑکن ہیں ہم ان کی قیادت میں صاف شفاف الیکشن کی صورت میں پورے ملک سے کامیاب ہوں گے اور حکومت بھی بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی وسیع تر مفاد اور جمہوریت کے تسلسل کیلئے مفاہمت کی سیاست کو فروغ د ے رہی ہے اور دیتی رہے گی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...