مشکل گھڑی میں تاجروں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے،محمدناصر سعید

مشکل گھڑی میں تاجروں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے،محمدناصر سعید

لاہور ( وقائع نگار ) سیلز ٹیکس ،پراپرٹی ٹیکس لوڈشیڈنگ ودیگر مسائل کے سلسلے میں حکومت کیساتھ مذکرات جاری ہیں تاجربرادری کے مسائل حل کرانا ہماری اولین ترجیح ہے یہ بات مسلم لیگ( ن )تاجر ونگ لاہور کے صدر ناصر سعید نے اپنے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہی اُنھوں نے کہا کہ مشکل کی گھڑی میں تاجروں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے نہ اُنکے مسائل حل کیے بغیر چین سے بیٹھیں گے حکومت تاجر برادری کے مسائل حل کرانے کے لیے ہمارے ساتھ بھرپور تعاﺅن کر رہی ہے تاجر عنقریب اچھی خوش خبری سنیں گے تاجر برادری کے اجتماعی مسائل کے حل کے لیے ہماری کوشیش جاری ہیںحکومت ہمارے مسائل حل کرانے اور ملک کے معاشی حالات ٹھیک کرنے میں کوشاں ہے ہمیں اُمید ہے کہ موجودہ حکومت تاجر برادری کے تمام مسائل حل کراے گی تاجر اپنی صفوں میں اتحاد برقرار رکھیں۔ اُنھوں نے کہا کہ تاجر برادری کو بیورکریسی کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑا جائیگااور اُنکے مسائل کے حل کے لیے جدوجہد جاری رکھی جائیگی ۔اس موقع پر انجم محمود بٹ ،جاوید بٹ ،وقارحسین ،چوہدری عامر صدیق ،چوہدری فیاض ،سلیم بٹ ،میاں عثمان ،طارق جاوید ،ملک اعجاز ،رانا اختر محمود ،حاجی لیاقت سیٹھی ،ارجمند مقصود،سیر ت حسین شاہ ،راجہ حامد ریاض ،صدیاں بٹ ،انیس ڈار ،حاجی نعیم خاں ،شیخ یوسف ،یونس خان نے بھی خطاب کیا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...