پیپلز پارٹی کا کراچی کا جلسہ انتہائی کامیاب ہو گا،نرگس فیض ملک

پیپلز پارٹی کا کراچی کا جلسہ انتہائی کامیاب ہو گا،نرگس فیض ملک


لاہور( نمائندہ خصوصی) پیپلزپارٹی کی رہنما اورسابق پارلیمانی سیکرٹری اسمبلی نرگس فیض ملک نے کہا ہے کہ کراچی میں ہونے والا جلسہ انتہائی کامیاب ہوگا ،ایک بیان انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن اپنی مقبولیت میں کمی اپنی وجہ سے ہوئی ہے اوراس جماعت کے قائدین عوام سے دور ہیں ،مسلم لیگ ن نے ایک سال میں ہی عوام کو اپنے خلاف کرلیا ہے اور اب تو لاہور میں بھی گونواز گوکے نعرے لگ رہے ہیں ،عوام مسلم لیگ ن کے جبر سے تنگ آچکے ہیں،انہوں نے کہاکہ کراچی میں ہونے والا جلسہ کامیاب ہوگا ،اس جلسہ میں پیپلزپارٹی آئندہ لائحہ عمل کا اعلا ن کرے گی،پیپلزپارٹی ملک کی سب سے بڑی جماعت ہے ،نوازشریف کی اپنی پالیسوں کی وجہ سے ملک میں مڈٹرم انتخابات کا ماحول بن رہا ہے اور عوام کی طرف سے مڈٹرم انتخاب کا مطالبہ بھی شرو ع ہوگیا ہے اور اگر مڈٹرم انتخابا ت ہوئے تو مسلم لیگ ن کا صفایا ہوجائے گا ،مسلم لیگ ن کے پاس اب بھی وقت ہے کہ وہ اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کرے،مسلم لیگ ن کے قائدین آمرانہ رویہ ترک کریں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...