مہنگائی ، لاقانونیت ، اقرباء پروری کے باعث پاکستان کئی سال پیچھے چلا گیا ،نصیر احمد

مہنگائی ، لاقانونیت ، اقرباء پروری کے باعث پاکستان کئی سال پیچھے چلا گیا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی انسانی حقوق ونگ لاہور کے صدر نصیر احمد، عمر حیات تبسم، شیخ علی سعید، شریف سجاد بھٹی نے نشتر ٹاؤن کے صدر میاں اکبر کی رہائش گاہ پر اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن، عمران اور قادری کی لڑائی نے پاکستان کی سیاست ، معیشت ، اخلاقیات کا جنازہ نکال دیا ہے مسلم لیگ ن نے الیکشن جیتنے کے لئے جو خوش کن وعدے کئے تھے وہ جھوٹ ثابت ہو چکے ہیں ، مہنگائی ، لاقانونیت ، اقرباء پروری اور بد انتظامی کے باعث پاکستان کئی سال پیچھے چلا گیا ہے ، عمران خان خیر پختونخواہ میں اپنی نااہلی اور بیڈ گورنس چھپانے کے لئے طاہر القادری کے ساتھ مل کر دھرنے اور نام نہاد انقلاب کا پرچا ر کر رہے ہیں ، خیبر پختونخواہ کی حالت اتنی دگردوں ہے کہ لاقانونیت کے باعث شہری اپنے آپ کو غیر محفوظ سمجھ رہے ہیں ، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ حکومت سے بے نیاز ہو کر سٹیج پر ناچ گانے میں مصروف ہیں اور وزراء کرپشن کے نئے ریکارڈ بنانے میں ایک دوسرے سے بازی لے جانے کی کوشش کر رہے ہیں ، ا ن حالات میں پاکستانی قوم کی نگاہیں بلاول بھٹو زرداری کی جانب اٹھ رہی ہیں بلاو ل بھٹو زرداری ذوالفقار علی بھٹو شہید کے منشور کو محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے وزن کے مطابق پورا کرنے کے لئے اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر میدان عمل میں اتر گئے ہیں ، پیپلز پارٹی نے سابق دور میں سازشوں کے باوجود 1973 ؁ء کے آئین کی بحالی ، 18ویں ترمیم کا متفقہ خاتمہ ، گلگت بلتستان صوبے کا قیام ، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ، وسیلہ حق پروگرام ، مزدوروں کی تنخواہوں میں 185 %اضافہ لاکھوں بے روزگاروں کو روزگار کی فراہمی ، صوبوں میں مفاہمتی سیاست اور عدلیہ کی بحالی جیسے انقلابی اقدامات کئے ہیں ، انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری قوم کی امیدوں پر پورا اتریں گے ، جبکہ مسلم لیگ ن ، عمران خان اور طاہر القادری کی وجہ سے پاکستان کی سالمیت خطرے میں پڑچکی ہے ، بلاو ل بھٹو زرداری پانچوں صوبوں ، آزاد کشمیر کی یکجہتی اور فیڈریشن کی علامت بن کر آرہے ہیں انہوں نے کہا کہ 18اکتوبر کا جلسہ پاکستان کی تاریخ کا اہم جلسہ ہوگا اور بلاول بھٹو زرداری پاکستان کی سیاست میں تازہ جھونکا ثابت ہو نگے اور غیر جمہوری قوتوں کے خلاف اعلان جنگ کریں گے۔