18اکتوبر کو کراچی میں پیپلزپارٹی کے جلسہ کے بعد سیاسی صورتحال یکسر تبدیل ہوجائیگی، محمد جمیل

18اکتوبر کو کراچی میں پیپلزپارٹی کے جلسہ کے بعد سیاسی صورتحال یکسر تبدیل ...


لاہور(پ ر) پاکستان جمہوری اتحاد کے مرکزی صدر محمد جمیل نے کہا ہے کہ ملک مڈٹرم انتخابات کی طرف جارہا ہے مگر موجودہ نظام کے تحت ہی انتخابات کروائے گئے تواسکا کوئی فائدہ نہیں ہوگااور عوام کی حقیقی قیادت ایک بار پھر اسمبلی میں پہنچنے سے محروم رہ جائے گی،پارٹی کے مرکزی آفس سے جاری کردہ ایک بیان میں انہوں نے کہا ابھی تک تو پی ٹی آئی ہی مختلف شہروں میں حکومت مخالف جلسے کرکے عوامی طاقت کا بھرپور مظاہرہ کررہی ہے مگر 18،اکتوبر کو کراچی میں پیپلزپارٹی کے عوامی جلسہ کے بعد سیاسی صورتحال یکسر تبدیل ہوجائیگی اور ملک میں انتخابات کا ماحول بن جائیگاجس سے وسط مدتی انتخابات کی راہ ہموار ہو جائیگی، انہوں نے کہا ملک میں ٹیکنوکریٹس حکومت کے خدشہ سے مسلم لیگ(ن) بھی مڈٹرم انتخابات کی طرف آتی نظر آرہی ہے اور18،اکتوبر کوپیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری بھی شاید وزیر اعظم نواز شریف سے مڈٹرم انتخابات کا باضابطہ مطالبہ کردیں،انہوں نے کہامسلم لیگ(ن) اور پیپلز پارٹی موجودہ صورتحال میں دراصل اپنی انتخابی مہم ہی چلا رہی ہیں اور دونوں برسراقتدار جماعتوں کے بعض حالیہ اقدامات اس امر کی واضح نشاندہی کرتے ہیں ،انکا کہنا تھا کہ جب تک متوسط طبقہ کے نمائندوں کو اسمبلیوں میں پہنچنے کا موقع فراہم نہ کیا گیا اسوقت تک ملک میں کسی بڑی تبدیلی کا کوئی امکان نہیں،جاگیرداروں اورسرمایہ داروں کا راستہ روکنے کیلئے الیکشن قوانین میں اصلاحات لاکر متوسط طبقہ کو آگے لاناہوگا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...