سیلاب متاثرین کے ساتھ کھڑاے ر ہیں گے، رانا بابرحسین

سیلاب متاثرین کے ساتھ کھڑاے ر ہیں گے، رانا بابرحسین


لاہور( نمائندہ خصوصی)صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ رانا بابرحسین نے کہا ہے کہجب تک آخری متاثرہ فرد اپنے پاؤں پر کھڑا نہیں ہو جاتا میں سیلاب متاثرین کے ساتھ کھڑاے ر ہیں گے۔ امدادی رقوم کی تقسیم اوران متاثرین کی بحالی کے کام کی نگرانی کیلئے متاثرہ علاقوں کا اراکین دورہ کررہے ہیں ۔ حالیہ سیلاب ستمبر میں آیا ہے اور اکتوبر میں خوشحالی کا انقلاب آئے گا،ہم متاثرہ خاندانوں کو کھاد اوربیج بھی دیں گے۔مستقبل میں سیلاب کے نقصانات کو کم سے کم کرنے کے حوالے سے موثرحکمت عملی اپنانا ہوگی ،اس ضمن میں قومی سطح پر کمیٹی تشکیل دی جانی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے بیراجوں کی فنی خامیوں کو دورکرنے کے حوالے سے کمیٹی قائم کردی ہے۔سیلاب سے 6لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں اور20لاکھ ایکڑاراضی کو نقصان پہنچا ہے۔انہوں نے کہا کہ جن لوگوں کا ذریعہ معاش متاثرہواانہیں بھی امداد دی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ کوئی اسلام آباد میں دھرنا دینے والوں سے پوچھے کہ کیا وہ ملک کی خدمت کررہے ہیں کیا وہ پاکستان کے لئے کام کررہے ہیں ،انہیں پاکستان کے عوام مسائل سے دلچسپی نہیں ہے ۔وہ صرف نعرے لگانے میں مصروف ہیں ۔انہیں نہیں معلوم کہ سیلاب متاثرین کن حالات میں ہیں وہ کس مرحلہ سے گزر رہے ہیں انہیں صرف اپنے مفادات کا علم ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...